صرف پتھر یا مٹی کے ڈھیلوں ہی سے استنجا کر لیا جائے؟
راوی: قتیبہ , عبدالعزیز بن ابوحازم , اپنے والد سے , مسلم بن قرط , عروہ , عائشہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ قُرْطٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا ذَهَبَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْغَائِطِ فَلْيَذْهَبْ مَعَهُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ فَلْيَسْتَطِبْ بِهَا فَإِنَّهَا تَجْزِي عَنْهُ
قتیبہ، عبدالعزیز بن ابوحازم اپنے والد سے، مسلم بن قرط، عروہ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت تم میں سے کوئی پیشاب پاخانہ کے لئے جائے تو اس کو چاہیے کہ وہ استنجاء کرنے کے لئے اپنے ساتھ تین پتھر (یا مٹی کے ڈھیلے) لے جائے اس لئے کہ پہلے تین پتھر اس کو استنجاء کرنے کے لئے کافی ہیں۔
It was narrated from ‘Aishah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “When any one of you goes to the Gha’it (toilet to defecate), let him take with him three stones and clean himself with them, for that will suffice him.” (Hasan)