غسل جنابت میں جسم صاف کرنے سے متعلق
راوی: علی بن حجر , علی بن مسہر , ہشام بن عروہ , عائشہ
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ غَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ يُخَلِّلُ رَأْسَهُ بِأَصَابِعِهِ حَتَّی إِذَا خُيِّلَ إِلَيْهِ أَنَّهُ قَدْ اسْتَبْرَأَ الْبَشَرَةَ غَرَفَ عَلَی رَأْسِهِ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ
علی بن حجر، علی بن مسہر، ہشام بن عروہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت غسل جنابت فرماتے تھے تو پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں ہاتھ مبارک دھوتے پھر نماز کیلئے وضو کرتے پھر سر کے بالوں کا انگلیوں سے خلال فرماتے۔ یہاں تک کہ سر کے صاف ہونے کا یقین و اطمینان حاصل ہو جاتا پھر دونوں چلو بھر کرتین مرتبہ سر پر پانی ڈالتے۔ پھر تمام جسم پر پانی ڈالتے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم performed Ghusl from Janabah, he would wash his hands, then performe Wudu’ as for prayer, then run his fingers through his hair until he was sure the water had reached the scalp, then he would pour water over his head three times, then wash the rest of his body.” (Sahih)