وضو سے غسل جنابت کا آغاز کرنا
راوی: سوید بن نصر , عبداللہ , ہشام بن عروہ , عائشہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ غَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ اغْتَسَلَ ثُمَّ يُخَلِّلُ بِيَدِهِ شَعْرَهُ حَتَّی إِذَا ظَنَّ أَنَّهُ قَدْ أَرْوَی بَشَرَتَهُ أَفَاضَ عَلَيْهِ الْمَائَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ
سوید بن نصر، عبد اللہ، ہشام بن عروہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت غسل جنابت فرماتے تو پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں کو دھوتے پھر جس طریقہ سے نماز کا وضو ہوتا ہے اس طریقہ سے وضو فرماتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسل فرماتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں سے بالوں میں خلال فرماتے۔ جس وقت یقین ہوجاتا کہ جسم مبارک میں پانی پہنچ گیا ہے اس وقت تین مرتبہ پانی اپنے اوپر ڈالتے پھر تمام جسم مبارک دھوتے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم performed Ghusl from Janabah, he would wash his hands, then perform Wudu’ as for prayer, then he would perform Ghusl, then run his fingers through his hair to be sure that the water had reached his scalp, then he would pour water over his head three times, then wash the rest of his body.” (Sahih)