سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ غسل کا بیان ۔ حدیث 418

جس وقت عورتوں کے سر کی مینڈھیاں گندھی ہوئی ہوں تو سر کا کھولنا لازمی نہیں ہے

راوی: سوید بن نصر , عبداللہ , ابراہیم بن طہمان , ابوزبیر , عبید بن عمیر

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ هَذَا فَإِذَا تَوْرٌ مَوْضُوعٌ مِثْلُ الصَّاعِ أَوْ دُونَهُ فَنَشْرَعُ فِيهِ جَمِيعًا فَأُفِيضُ عَلَی رَأْسِي بِيَدَيَّ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَمَا أَنْقُضُ لِي شَعْرًا

سوید بن نصر، عبد اللہ، ابراہیم بن طہمان، ابوزبیر، عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ تم نے دیکھا کہ میں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں اس برتن سے غسل فرماتے تھے وہاں پر ایک ڈول صاع کے برابر رکھا ہوا تھا یا اس سے کچھ کم ہوگا ہم دونوں اس ڈول سے ایک ساتھ غسل کرنا شروع کرتے تو میں اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالتی اپنے ہاتھ سے اور میں اپنے سر کے بال کھول لیتی (غسل کرنے کے وقت)

Aishah said: “I remember performing Ghusl — myself and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, from this” — a vessel like a Sa’ or smaller. “We both started taking water from it and I poured water over my head with my hand, three times, without undoing any of my hair.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں