استنجا میں تین پتھر سے کم پتھر استعمال کرنے سے متعلق
راوی: اسحاق بن ابراہیم , ابومعاویہ , عمیش , ابراہیم , عبدالرحمن بن یزید , سلیمان
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ لَهُ رَجُلٌ إِنَّ صَاحِبَکُمْ لَيُعَلِّمُکُمْ حَتَّی الْخِرَائَةَ قَالَ أَجَلْ نَهَانَا أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ أَوْ نَسْتَنْجِيَ بِأَيْمَانِنَا أَوْ نَکْتَفِيَ بِأَقَلَّ مِنْ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ
اسحاق بن ابراہیم، ابومعاویہ، عمیش، ابراہیم، عبدالرحمن بن یزید، حضرت سلیمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے کہا کہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تم کو تمام چیزوں کی تعلیم دی یہاں تک کہ پاخانہ کرنا بھی سکھلایا۔ حضرت سلیمان نے جواب دیا بلاشبہ ہم کو پاخانہ کرنا بھی سکھلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں کو پاخانہ پیشاب کے وقت قبلہ کی جانب چہرہ کرنے اور دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت فرمائی۔
It was narrated that Salman said, that a man said to him: “Your companion (meaning, the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم even teaches you how to go to the toilet!” He said: “Yes, he forbade us from facing the Qiblah when defecating or urinating, or cleaning ourselves with our right hands, or to use less than three stones.” (Sahih)