غسل کے وقت پردہ کرنا
راوی: ابراہیم بن یعقوب , زہیر , عبدالملک , عطاء , ابویعلی
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ يَعْلَی أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَغْتَسِلُ بِالْبَرَازِ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَی عَلَيْهِ وَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَلِيمٌ حَيِيٌّ سِتِّيرٌ يُحِبُّ الْحَيَائَ وَالسَّتْرَ فَإِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُکُمْ فَلْيَسْتَتِرْ
ابراہیم بن یعقوب، زہیر، عبدالملک، عطاء، حضرت ابویعلی سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی شخص کو سامنے غسل کرتے ہوئے دیکھا (یعنی بغیر کسی آڑ کے غسل کرتے ہوئے دیکھا) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر چڑھ گئے اور اللہ کی حمد بیان فرمائی پھر فرمایا بلاشبہ اللہ تعالیٰ علم اور شرم والا ہے اور پردہ میں رکھتا ہے اور وہ دوست رکھتا ہے شرم اور پردہ کو پس تم میں سے جس وقت کوئی شخص غسل کرے تو اس کو پردہ کر لینا چاہیے۔
It was narrated from Ya’la that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم saw a man performing Ghusl in an open place, so he ascended the Minbar and praised and glorified Allah, then he said: ‘Allah, the Mighty and Sublime, is forbearing, modest and concealing, and He loves modesty and concealment. When any one of you performs Ghusl, let him conceal himself.” (Sahih)