رات کے شروع میں غسل کرنا
راوی: یحیی بن حبیب بن عربی , حماد , برد , عبادة بن نسی , غضیف
أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ بُرْدٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ فَسَأَلْتُهَا فَقُلْتُ أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ أَوْ مِنْ آخِرِهِ قَالَتْ کُلُّ ذَلِکَ کَانَ رُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ أَوَّلِهِ وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ آخِرِهِ قُلْتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً
یحیی بن حبیب بن عربی، حماد، برد، عبادة بن نسی، غضیف سے روایت ہے کہ میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے عرض کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے شروع حصہ میں غسل فرمایا کرتے تھے یا رات کے آخر حصہ میں؟ انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ایک طریقہ سے کیا کرتے تھے کبھی رات کے شروع میں غسل فرماتے اور کبھی آخر رات میں غسل فرماتے۔ میں نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جس نے دین میں وسعت رکھی۔
It was narrated that Ghudaif bin Al-Harith said: “I entered upon ‘Aishah and asked her: ‘Did the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم perform Ghusl at the beginning of the night or at the end?’ She said: ‘Both. Sometimes he performed Ghusl at the beginning and sometimes at the end.’ I said: ‘Praise be to Allah Who has made the matter flexible.” (Hasan)