برف اور اولے سے غسل
راوی: محمد بن ابراہیم , بشر بن مفضل , شعبہ , مجزاة بن زاہر , عبداللہ بن ابی اوفی
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَجْزَأَةَ بْنِ زَاهِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يَدْعُو اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي مِنْ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْهَا کَمَا يُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَائِ الْبَارِدِ
محمد بن ابراہیم، بشر بن مفضل، شعبہ، مجزاة بن زاہر، عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طریقہ سے دعا مانگا کرتے تھے اے اللہ مجھ کو گناہوں سے پاک اور غلطیوں سے معاف فرما دے۔ اے اللہ مجھ کو پاک صاف فرما دے ان گناہوں سے کہ جس طریقہ سے صاف کیا جاتا ہے سفید کپڑا برف اولے اور ٹھنڈے پانی سے۔
‘Abdullah bin Abi Awfa narrated that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would supplicate:(Allah, purify me of sin and error, Allah cleanse me of it as a white garment is cleansed of dirt, Allah purify me with snow and hail and cold water).” (Sahih)