سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 40

لید سے استنجا کرنے کی ممانعت

راوی: یعقوب بن ابراہیم , یحیی یعنی ابن سعید , محمد بن عجلان , قعقاع , ابوصالح , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی يَعْنِی ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ قَالَ أَخْبَرَنِي الْقَعْقَاعُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا أَنَا لَکُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ أُعَلِّمُکُمْ إِذَا ذَهَبَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْخَلَائِ فَلَا يَسْتَقْبِلْ الْقِبْلَةَ وَلَا يَسْتَدْبِرْهَا وَلَا يَسْتَنْجِ بِيَمِينِهِ وَکَانَ يَأْمُرُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ وَنَهَی عَنْ الرَّوْثِ وَالرِّمَّةِ

یعقوب بن ابراہیم، یحیی یعنی ابن سعید، محمد بن عجلان، قعقاع، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ میں تم سب کے لئے باپ کے درجہ میں ہوں (تعلیم و تربیت اور خیرخواہی کے اعتبار سے) اس وجہ سے میں تم کو یہ بات سکھاتا ہوں کہ جس وقت تم میں سے کوئی شخص قضائے حاجت کے لئے جائے تو بیت اللہ کی طرف چہرہ نہ کرے اور نہ اس طرف پشت کرے اور نہ وہ دائیں ہاتھ سے استنجاء کرے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو تین پتھروں سے استنجاء کرنے کا حکم فرمایا نیز پرانی ہڈی اور گوبر سے استنجاء کرنے سے منع فرمایا۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said:“I am like a father teaching you. When any one of you goes to Al-Khala’ (the toilet), let him not face toward the Qiblah nor turn his back toward it, and let him not clean himself with his right hand.” And he used to tell them to use three stones, and he forbade using dung or old bones. (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں