حائضہ عورت کو اپنے ساتھ کھلانا اور اس کا جھوٹا پانی پینا
راوی: ایوب بن محمد , عبداللہ بن جعفر , عبیداللہ بن عمرو , اعمش , مقدام بن شریح , عائشہ
أَخْبَرَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ فَاهُ عَلَی الْمَوْضِعِ الَّذِي أَشْرَبُ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِنْ فَضْلِ شَرَابِي وَأَنَا حَائِضٌ
ایوب بن محمد، عبداللہ بن جعفر، عبیداللہ بن عمرو، اعمش، مقدام بن شریح، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ کو برتن عنایت فرماتے میں اس میں پانی پیتی اور میں حالت حیض میں ہوتی پھر وہ برتن میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تلاش فرما کر اسی جگہ منہ لگاتے کہ جس جگہ میں نے منہ لگایا تھا۔
It was narrated from Al Miqdam bin Shuraih from his father, that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would put his mouth on the place from which I had drunk, and he would drink from my leftovers when I was menstruating.” (Sahih)