سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 377

جس وقت حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کسی زوجہ مطہرہ کو حیض آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت کیا کرتے؟

راوی: ہناد بن سری , ابن عیاش , ابوبکر , صدقة بن سعید , جمیع بن عمیر

أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ عَيَّاشٍ وَهُوَ أَبُو بَکْرٍ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ سَعِيدٍ ثُمَّ ذَکَرَ کَلِمَةً مَعْنَاهَا حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ مَعَ أُمِّي وَخَالَتِي فَسَأَلَتَاهَا کَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ إِذَا حَاضَتْ إِحْدَاکُنَّ قَالَتْ کَانَ يَأْمُرُنَا إِذَا حَاضَتْ إِحْدَانَا أَنْ تَتَّزِرَ بِإِزَارٍ وَاسِعٍ ثُمَّ يَلْتَزِمُ صَدْرَهَا وَثَدْيَيْهَا

ہناد بن سری، ابن عیاش، ابوبکر، صدقة بن سعید، جمیع بن عمیر سے روایت ہے میں اپنی ولدہ اور خالہ کے ساتھ حضرت عائشہ صدیقہ کی خدمت میں حاضر ہوا ان دونوں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے دریافت کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی زوجہ مطہرہ حالت حیض میں ہوتی تھیں تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا عمل اختیار فرماتے۔ حضرت عائشہ صدیقہ نے فرمایا جس وقت ہم میں سے کسی خاتون کو حیض آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم فرماتے خوب بڑی اور عمدہ قسم کے تہبند باندھنے کا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان بیوی کے سینہ سے لپٹ جاتے اور ان کے پستان سے لپٹ جاتے۔

Jumai’ bin ‘Umair said: “I entered upon ‘Aishah with my mother and maternal aunt, and we asked her what the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, used to do when one of (his wives) was menstruating. She said: He would tell us, when one of us menstruated, to wrap a wide Izar around herself then he would embrace her chest and breasts. (Da‘if)

یہ حدیث شیئر کریں