سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 374

کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ ایک ہی لحاف میں آرام کرے اور اس کی بیوی کو حیض آرہا ہو

راوی: محمد بن مثنی , یحیی , جابر بن صبح , عائشہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ قَالَ سَمِعْتُ خِلَاسًا يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيتُ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا طَامِثٌ حَائِضٌ فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْئٌ غَسَلَ مَکَانَهُ لَمْ يَعْدُهُ ثُمَّ صَلَّی فِيهِ ثُمَّ يَعُودُ فَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْئٌ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ غَسَلَ مَکَانَهُ لَمْ يَعْدُهُ وَصَلَّی فِيهِ

محمد بن مثنی، یحیی، جابر بن صبح، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی لحاف میں ہوا کرتے تھے حالانکہ اس وقت مجھ کو حیض آرہا ہوتا تھا (یعنی میں حائضہ ہوتی تھی) اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم یا کپڑے پر کچھ لگ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف اسی قدر حصہ جگہ دھویا کرتے تھے اور اس حصہ سے زیادہ نہ دھوتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی کپڑے میں نماز ادا فرماتے۔

It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and I would sleep under a single blanket when I was menstruating. If anything got on him from me, he would wash that spot and no more, and pray in it, then come back. If anything got on it again from me, he would do likewise and no more, and he would pray in it.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں