سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 37

پیشاب کرنے والے شخص کو سلام کرنا

راوی: محمود بن غیلان , زید بن حباب و قبیصہ , سفیان , ضحاک بن عثمان , نافع , عبداللہ ابن عمر

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ وَقَبِيصَةُ قَالَا أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ الضَّحَّاکِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَرَّ رَجُلٌ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ

محمود بن غیلان، زید بن حباب و قبیصہ، سفیان، ضحاک بن عثمان، نافع، حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک سے ایک شخص کا گزر ہوا۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کر رہے تھے اس شخص نے آپ کو اسی حالت میں سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کا جواب نہ دیا (بلکہ فراغت کے بعد جواب دیا)۔

It was narrated that Ibn ‘Umar said: “A man passed by the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم when he was urinating and greeted him with Salam, but he did not return his greeting.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں