استخاضہ اور حیض کے درمیان فرق
راوی: یحیی بن حبیب بن عربی , حماد , ہشام بن عروہ , عائشہ
أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتُحِيضَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ فَسَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا ذَلِکَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْکِ الدَّمَ وَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنَّمَا ذَلِکَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ قِيلَ لَهُ فَالْغُسْلُ قَالَ وَذَلِکَ لَا يَشُکُّ فِيهِ أَحَدٌ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ قَدْ رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ وَلَمْ يَذْکُرْ فِيهِ وَتَوَضَّئِي غَيْرُ حَمَّادٍ وَاللَّهُ تَعَالَی أَعْلَمُ
یحیی بن حبیب بن عربی، حماد، ہشام بن عروہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش کو استحاضہ ہوگیا۔ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت فرمایا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے استحاضہ (کا مرض ہوگیا ہے) اور میں پاک ہی نہیں ہوتی کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ایک رگ کا خون ہے حیض نہیں ہے جس وقت حیض آئے تو نماز ترک کر دو پھر جس وقت حیض آنا بند ہوجائے تو تم خون دھو ڈالو اور (ہر ایک نماز کے واسطے وضو کرو) کیونکہ یہ ایک رگ کا خون اور یہ حیض نہیں ہے کسی نے عرض کیا کیا وہ خاتون غسل نہ کرے؟ آپ نے فرمایا غسل میں کس کو شک ہے یعنی حیض سے پاک ہوتے وقت ایک مرتبہ تو غسل کرنا تو ضروری ہے۔ (پھر استحاضہ میں ہر ایک نماز کے لئے غسل کرنا تو ضروری نہیں ہے صرف وضو کرنا کافی ہے)
It was narrated that ‘Aishah said: “Fatimah bint Abi Hubaish suffered from Istihadah and she asked the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I suffer from Istihadah and I do not become pure; should I stop praying?’ The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when it goes wash the traces of blood from yourself and do Wudu’. That is a vein and is not menstruation.” It was said to him (one of the narrators): “What about Ghusl?” He said: “No one is in doubt about that.” (Sahih)