کتے کے جوٹھے برتن کو مٹی سے مانجھنے سے متعلق
راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد یعنی ابن حارث , شعبہ , ابوتیاح , مطرفا , عبداللہ بن مغفل
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفًا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلَابِ وَرَخَّصَ فِي کَلْبِ الصَّيْدِ وَالْغَنَمِ وَقَالَ إِذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِي الْإِنَائِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَعَفِّرُوهُ الثَّامِنَةَ بِالتُّرَابِ
محمد بن عبدالاعلی، خالد یعنی ابن حارث، شعبہ، ابوتیاح، مطرفا، عبداللہ بن مغفل سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شکاری کتے اور گلے کے کتے کی اجازت عطا فرمائی (یعنی بھیڑ بکریوں وغیرہ کی حفاظت کے لئے جو کتا پالا جائے وہ اس سے مستثنی ہے) اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب برتن میں کتا منہ ڈال کر چپ چپ کرے تو اس برتن کو سات مرتبہ دھوؤ آٹھویں دفعہ اس برتن کو مٹی سے مانجھو اور صاف کرو۔
It was narrated from ‘Abdullah bin Mughaffal that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم commanded that dogs be killed, but he made an exception for hunting dogs and sheepdogs and said: “If a dog licks a vessel then wash it seven times and rub it the eighth time with dust.” (Sahih)