سمندر کے پانی سے وضو سے متعلق
راوی: قتیبہ , مالک , صفوان بن سلیم , سعید بن ابوسلمہ , مغیرة بن ابوبردة , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَرْکَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنْ الْمَائِ فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِهِ عَطِشْنَا أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَائِ الْبَحْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ
قتیبہ، مالک، صفوان بن سلیم، سعید بن ابوسلمہ، مغیرة بن ابوبردة، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگ سمندر میں سوار ہوتے ہیں اور ہم لوگ کچھ پانی یا کم مقدار میں پانی اپنے ساتھ رکھتے ہیں اگر ہم لوگ اس پانی سے وضو کر لیں تو ہم لوگ پیاسے رہ جائیں۔ تو کیا سمندر کے پانی سے ہم لوگ وضو کر لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سمندر کا پانی پاک کرنے والا ہے اس کا مردہ حلال ہے۔
Abu Hurairah said: “A man asked the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, we travel by sea and we take a little water with us, but if we use it for Wudu’, we will go thirsty. Can we perform Wudu with seawater?’ The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Its water is a means of purification and its dead meat is permissible.” (Sahih)