سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 320

تیمم کا ایک دوسرا طریقہ

راوی: عمرو بن یزید , بہز , شعبہ , حکم , ذر , ابن عبدالرحمن بن ابزی

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ عَنْ ذَرٍّ عَنْ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنْ التَّيَمُّمِ فَلَمْ يَدْرِ مَا يَقُولُ فَقَالَ عَمَّارٌ أَتَذْکُرُ حَيْثُ کُنَّا فِي سَرِيَّةٍ فَأَجْنَبْتُ فَتَمَعَّکْتُ فِي التُّرَابِ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّمَا يَکْفِيکَ هَکَذَا وَضَرَبَ شُعْبَةُ بِيَدَيْهِ عَلَی رُکْبَتَيْهِ وَنَفَخَ فِي يَدَيْهِ وَمَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ وَکَفَّيْهِ مَرَّةً وَاحِدَةً

عمرو بن یزید، بہز، شعبہ، حکم، ذر، ابن عبدالرحمن بن ابزی سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت عمر سے تیمم کا مسئلہ دریافت کیا وہ اس مسئلہ کا جواب نہ بتلا سکے حضرت عمار نے فرمایا تم کو یہ یاد ہے کہ جس وقت ہم اور تم دونوں ایک لشکر میں تھے اور مجھے غسل کرنے کی ضرورت پیش آئی میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہوگیا تھا پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم کو اس طریقہ سے کرنا کافی تھا اور (تیمم کرنے کے لئے حضرت شعبہ نے دونوں گھٹنوں پر دونوں ہاتھ مارے پھر ان پر پھونک ماری اور چہرہ اور دونوں پہنچوں پر ایک مرتبہ مسح فرمایا۔

It was narrated from Ibn ‘Abdur-Rahman bin Abza, from his father, that a man asked ‘Umar bin Al-Khattab about Tayammum and he did not know what to say. ‘Ammar said: “Do you remember when we were on a campaign, and I became Junub and rolled in the dust, then I came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, and he said: ‘This would have been sufficient.” (One of the narrators) Shu’bah struck his hands on his knees and blew into his hands, then he wiped his face and palms with them once. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں