سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 316

مقیم ہونے کی حالت میں تیمم

راوی: محمد بن عبید بن محمد , ابوحوص , ابواسحاق , ناجیة بن خفاف , عمار بن یاسر

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ خُفَافٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ أَجْنَبْتُ وَأَنَا فِي الْإِبِلِ فَلَمْ أَجِدْ مَائً فَتَمَعَّکْتُ فِي التُّرَابِ تَمَعُّکَ الدَّابَّةِ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ بِذَلِکَ فَقَالَ إِنَّمَا کَانَ يَجْزِيکَ مِنْ ذَلِکَ التَّيَمُّمُ

محمد بن عبید بن محمد، ابوحوص، ابواسحاق، ناجیة بن خفاف، عمار بن یاسر سے روایت ہے کہ مجھ کو غسل کی ضرورت پیش آئی اور میں اونٹوں میں مشغول تھا تو مجھے پانی نہیں ملا میں مٹی میں اس طرح سے (تیمم کرنے کی نیت سے) لوٹ پوٹ ہوا کہ جس طریقہ سے جانور مٹی میں لوٹ پوٹ ہوتا ہے۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارے واسطے تیمم کرنا کافی تھا۔

It was narrated that ‘Ammar bin Yasir said: “I became Junub while I was on a camel and I could not find any water, so I rolled in the dust like an animal. I came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and told him about that, and he said: ‘Tayammum would have been sufficient for you.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں