سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ جنائز کے متعلق احادیث ۔ حدیث 2081

اہل ایمان کی روحوں سے متعلق احادیث

راوی: سوید بن نصر , عبداللہ , حمید , انس

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَمِعَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ اللَّيْلِ بِبِئْرِ بَدْرٍ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يُنَادِي يَا أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ وَيَا شَيْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ وَيَا عُتْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ وَيَا أُمَيَّةَ بْنَ خَلَفٍ هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّکُمْ حَقًّا فَإِنِّي وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَ تُنَادِي قَوْمًا قَدْ جَيَّفُوا فَقَالَ مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ وَلَکِنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يُجِيبُوا

سوید بن نصر، عبد اللہ، حمید، انس سے روایت ہے کہ مسلمانوں نے رات میں غزوہ بدر کے کنویں پر سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے آواز دے رہے تھے اے ابوجہل بن ہشام اور اے شیبہ بن ربعیہ اور اے عتبہ بن ربیعہ اور امیہ بن خلف کیا تم نے وہ پا لیا جو تمہارے پروردگار نے وعدہ کیا۔ اور میں نے وہ پالیا جو میرے پروردگار نے وعدہ کیا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان لوگوں کو پکارتے ہیں جو کہ مرنے کے بعد بوسیدہ ہو گئے اور سڑ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم لوگ ان لوگوں سے زیادہ میری گفتگو نہیں سن سکتے لیکن یہ لوگ جواب دینے کی قوت نہیں رکھتے۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘The whole of the son of Adam will be consumed by the earth, except for the tailbone, from which he was created and from which he will be created anew.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں