سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ جنائز کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1946

جنازے کے ساتھ جانے کی فضیلت

راوی: قتیبہ , عبشر , برد , اخی یزید بن ابی زیاد , مسیب بن رافع , براء بن عازب

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ عَنْ بُرْدٍ أَخِي يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً حَتَّی يُصَلَّی عَلَيْهَا کَانَ لَهُ مِنْ الْأَجْرِ قِيرَاطٌ وَمَنْ مَشَی مَعَ الْجَنَازَةِ حَتَّی تُدْفَنَ کَانَ لَهُ مِنْ الْأَجْرِ قِيرَاطَانِ وَالْقِيرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ

قتیبہ، عبشر، برد، اخی یزید بن ابی زیاد، مسیب بن رافع، براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص جنازہ کے ساتھ نماز جنازہ ادا کئے جانے کے وقت موجود رہے تو اس شخص کو ایک قیراط کے برابر ثواب ملے گا اور جو شخص جنازہ کے ہمراہ رہے اس کے دفن کئے جانے کے وقت تو اس شخص کو دو قیراط ثواب ملے گا اور قیراط احد پہاڑ کے برابر ہوگا۔

It was narrated that Al Mughira bin Shu’bah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘The riders should move behind the Janazah and the pedestrain may walk wherever he wishes, and the (funeral) prayer should be offered for a child.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں