سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ جنائز کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1904

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کفن کتنے کپڑے میں دیا گیا؟

راوی: قتیبہ , حفص , ہشام , عائشہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ يَمَانِيَةٍ کُرْسُفٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ فَذُکِرَ لِعَائِشَةَ قَوْلُهُمْ فِي ثَوْبَيْنِ وَبُرْدٍ مِنْ حِبَرَةٍ فَقَالَتْ قَدْ أُتِيَ بِالْبُرْدِ وَلَکِنَّهُمْ رَدُّوهُ وَلَمْ يُکَفِّنُوهُ فِيهِ

قتیبہ، حفص، ہشام، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملک یمن کے تین کپڑوں میں جو کہ روئی کے تھے ان میں کفن دیا گیا ان میں نہ کرتا تھا اور نہ عمامہ شامل تھا۔ پھر حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے تذکرہ ہوا کہ دو کپڑے اور ایک چادر تھی ملک یمن کی؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ملک یمن کی چادر آئی تھی۔ لیکن لوگوں نے اس کو واپس کر دیا اور اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کفن میں نہیں شامل کیا۔

It was narrated from Sufyan, from ‘Amr who said he heard Jabir say: “The Prophetcame to the grave of ‘Abdullah bin Ubayy when he had been placed in his grave and stood over it. He commanded that he be brought out to him and placed on his knees, and he dressed him in his shirt and blew on him (for blessing). And Allah knows best.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں