عمدہ کفن دینے کی تاکید
راوی: عبدالرحمن بن خالدرقی القطان و یوسف بن سعید , حجاج , ابن جریج , ابوزبیر , جابر
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ الرَّقِّيُّ الْقَطَّانُ وَيُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ أَنْبَأَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ مَاتَ فَقُبِرَ لَيْلًا وَکُفِّنَ فِي کَفَنٍ غَيْرِ طَائِلٍ فَزَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْبَرَ إِنْسَانٌ لَيْلًا إِلَّا أَنْ يُضْطَرَّ إِلَی ذَلِکَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَلِيَ أَحَدُکُمْ أَخَاهُ فَلْيُحَسِّنْ کَفْنَهُ
عبدالرحمن بن خالدرقی القطان و یوسف بن سعید، حجاج، ابن جریج، ابوزبیر، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ایک صحابی کا تذکرہ فرمایا جن کی وفات ہو چکی تھی اور رات کو ان کی تدفین کی گئی تھی ایک ناقص قسم کے کپڑے کے کفن میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات میں تدفین سے منع فرمایا۔ لیکن جس وقت ضرورت ہو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کا وارث ہو تو تم اس کو عمدہ قسم کا کفن دو۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was shrouded in three white Su garments.” (Sahih).