جس شخص کی زندگی میں اس کی تین اولاد کی وفات ہوجائے؟
راوی: اسحق , جریر , طلق بن معاویہ و حفص بن غیاث , جدی طلق بن معاویہ , ابوزرعة , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ قَالَ حَدَّثَنِي طَلْقُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ قَالَ حَدَّثَنِي جَدِّي طَلْقُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لَهَا يَشْتَکِي فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخَافُ عَلَيْهِ وَقَدْ قَدَّمْتُ ثَلَاثَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ احْتَظَرْتِ بِحِظَارٍ شَدِيدٍ مِنْ النَّارِ
اسحاق ، جریر، طلق بن معاویہ و حفص بن غیاث، جدی طلق بن معاویہ، ابوزرعة، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئی ایک لڑکا لے کر جو کہ بیمار تھا اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اس لڑکے کے مرنے سے خوف کرتی ہوں اور اس سے پہلے میرے تین لڑکے وفات پا چکے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے دوزخ سے مضبوط روک کرلی ہے (یعنی تم دوزخ سے محفوظ ہوگئی ہو۔)
Abu Salamah and Ibn Al Musayyab narrated that Abu Hurairah told them, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم had told them of the death of An-NajiIshI, the ruler of Ethiopia, on the day that he died, and he said: “Pray for forgiveness for your brother.” (Sahih)