موت کو زیادہ یاد کرنے سے متعلق
راوی: محمد بن مثنی , یحیی , اعمش , شقیق , ام سلمہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ يَحْيَی عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ حَدَّثَنِي شَقِيقٌ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا حَضَرْتُمْ الْمَرِيضَ فَقُولُوا خَيْرًا فَإِنَّ الْمَلَائِکَةَ يُؤَمِّنُونَ عَلَی مَا تَقُولُونَ فَلَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ أَقُولُ قَالَ قُولِي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلَهُ وَأَعْقِبْنِي مِنْهُ عُقْبَی حَسَنَةً فَأَعْقَبَنِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْهُ مُحَمَّدًا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن مثنی، یحیی، اعمش، شقیق، ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جس وقت تم لوگ کسی مریض کے پاس آؤ تو اچھی بات کہو (یعنی بخشش کی دعا مانگو) کیونکہ فرشتے تمہاری بات پر آمین کہتے ہیں پس جس وقت میرے شوہر حضرت ابوسلمہ کی وفات ہوگئی تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ میری مغفرت فرما دے اور اس شخص کی بھی مغفرت فرما دے اور اس کے بعد ہم کو اس سے بہتر عطا فرما۔ تو اللہ تعالیٰ نے ان سے (سابقہ شوہر سے) عمدہ اور بہتر (شوہر) رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عطا فرمایا۔ (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے نکاح کر لیا) ۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Prompt your dying ones to say La ilaha illallah (there is none worthy of worship except Allah).” (Sahih)