نماز فرض کے علاوہ رات دن میں بارہ رکعات پڑھنے کے اجر سے متعلق احادیث
راوی: عبداللہ بن اسحق , ابوعاصم , سعید بن عبدالعزیز , سلیمان بن موسی , محمد بن ابوسفیان
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ مُوسَی يُحَدِّثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ لَمَّا نَزَلَ بِهِ الْمَوْتُ أَخَذَهُ أَمْرٌ شَدِيدٌ فَقَالَ حَدَّثَتْنِي أُخْتِي أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَافَظَ عَلَی أَرْبَعِ رَکَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَأَرْبَعٍ بَعْدَهَا حَرَّمَهُ اللَّهُ تَعَالَی عَلَی النَّارِ
عبداللہ بن اسحاق ، ابوعاصم، سعید بن عبدالعزیز، سلیمان بن موسی، محمد بن ابوسفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ جس وقت ان کی وفات کا وقت نزدیک آگیا تو ان کو بہت زیادہ بے قراری ہوئی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ مجھ سے حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حدیث شریف بیان فرمائی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص نماز ظہر سے قبل کی نماز کی (پابندی سے) حفاظت کرے اور اسی طرح سے نماز ظہر کے بعد کی چار رکعات کی حفاظت کرے تو اللہ تعالیٰ اس پر دوزخ حرام کر دے گا۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “None of you should wish for death. Either he is a doer of good, so perhaps he may do more good, or he is an evildoer but perhaps he will give up his evil ways.” (Sahih).