نماز فرض کے علاوہ رات دن میں بارہ رکعات پڑھنے کے اجر سے متعلق احادیث
راوی: محمد بن رافع , زید بن حباب , محمد بن سعید طائفی , عطاء بن ابورباح , یعلی بن امیہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّائِفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ قَدِمْتُ الطَّائِفَ فَدَخَلْتُ عَلَی عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ وَهُوَ بِالْمَوْتِ فَرَأَيْتُ مِنْهُ جَزَعًا فَقُلْتُ إِنَّکَ عَلَی خَيْرٍ فَقَالَ أَخْبَرَتْنِي أُخْتِي أُمُّ حَبِيبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَلَّی ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَکْعَةً بِالنَّهَارِ أَوْ بِاللَّيْلِ بَنَی اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ خَالَفَهُمْ أَبُو يُونُسَ الْقُشَيْرِيُّ
محمد بن رافع، زید بن حباب، محمد بن سعید طائفی، عطاء بن ابورباح، یعلی بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں جس وقت مقام طائف میں پہنچا تو حضرت عنبہ بن ابی سفیان کو موت کے عالم میں پایا اور میں نے دیکھا کہ (موت کی سختی کی وجہ سے) وہ بے قراری کے عالم میں ہیں۔ میں نے کہا کہ تم تو بھلے آدمی ہو انہوں نے کہا کہ مجھ سے میری بہن حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص دن یا رات میں بارہ رکعات پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے واسطے جنت میں ایک مکان بنا دے گا۔
It was narrated from Umm Habibah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Twelve Rak’ahs, whoever prays them Allah will build for him a house in Paradise:
four Rak’ahs before Zuhr and two Rak’ahs after Zuhr, two Rak’ahs before ‘Asr, two Rak’ahs after Maghrib and two Rak’ahs before Sub prayer.” (Sahih)