سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1786

فجر کی رکعات کا وقت

راوی: اسماعیل بن مسعود , خالد , ہشام , یحیی , ابوسلمہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے عائشہ

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ قَالَتْ کَانَ يُصَلِّي ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَکْعَةً يُصَلِّي ثَمَانَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ يُوتِرُ ثُمَّ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْکَعَ قَامَ فَرَکَعَ وَيُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ

اسماعیل بن مسعود، خالد، ہشام، یحیی، ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز کے متعلق پوچھا تو کہنے لگیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو تیرہ رکعت پڑھا کرتے تھے۔ پہلے آٹھ رکعات پڑھتے پھر وتر پڑھتے۔ پھر بیٹھ کر دو رکعات پڑھتے اور رکوع کرنے کے لئے کھڑے ہو جاتے۔ پھر فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان دو رکعات پڑھتے۔

It was narrated that Az Zuhri said: “As-Sa’ib bin Yazid told me that Shuraih Al-HadramI was mentioned in the presence of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “He does not sleep on the Qur’an.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں