سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1685

وتر کے وقت کا بیان

راوی: محمد بن مثنی , محمد , شعبہ , ابواسحق , اسود بن یزید , عائشہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ کَانَ يَنَامُ أَوَّلَ اللَّيْلِ ثُمَّ يَقُومُ فَإِذَا کَانَ مِنْ السَّحَرِ أَوْتَرَ ثُمَّ أَتَی فِرَاشَهُ فَإِذَا کَانَ لَهُ حَاجَةٌ أَلَمَّ بِأَهْلِهِ فَإِذَا سَمِعَ الْأَذَانَ وَثَبَ فَإِنْ کَانَ جُنُبًا أَفَاضَ عَلَيْهِ مِنْ الْمَائِ وَإِلَّا تَوَضَّأَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ

محمد بن مثنی، محمد، شعبہ، ابواسحاق ، اسود بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے پہلے حصہ میں سو جاتے پھر اٹھتے اور سحری کے وقت وتر پڑھتے۔ پھر اپنے بستر پر آجاتے اور اگر خواہش ہوتی تو زوجہ محترمہ کے پاس جاتے۔ پھر جب اذان سنتے تو فورا اٹھ کھڑے ہوتے اور اگر غسل کرنا ہوتا تو غسل کرتے ورنہ وضو کے بعد نماز کے لئے تشریف لے جاتے

It was narrated that Ibn ‘Umar said: “Whoever prays during the night, let him make the last of his prayers at night Witr, because the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to enjoin that.” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں