سیدہ عائشہ صدیقہ سے ّرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی) رات میں عبادت سے متعلق روایات کا بیان
راوی: محمد بن عبداللہ بن مبارک , یحیی , زہیر , ابواسحق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَکِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ أَتَيْتُ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ وَکَانَ لِي أَخًا صَدِيقًا فَقُلْتُ يَا أَبَا عَمْرٍو حَدِّثْنِي مَا حَدَّثَتْکَ بِهِ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَتْ کَانَ يَنَامُ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَيُحْيِي آخِرَهُ
محمد بن عبداللہ بن مبارک، یحیی، زہیر، ابواسحاق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اسود بن یزید کے پاس آیا وہ میرے بھائی اور دوست تھے۔ میں نے کہا اے ابوعمرو مجھے وہ باتیں بتائیں جو ام المومنین (عائشہ صدیقہ) نے آپ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے متعلق بیان کی ہیں کہنے لگے ام المومنین نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے پہلے حصہ میں آرام فرماتے اور آخری حصہ میں جاگتے تھے۔
It was narrated from ‘Aishah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم came in to her and there was a woman with her.He said: “Who is this?” She said: “So-and-so, and she does not sleep.” And she told him about how she prayed a great deal. He said: “Stop praising her. You should do what you can, for by Allah, Allah never gets tired (of giving reward) until you get tired. And the most beloved of religious actions to him is that in which a person persists.” (Sahih).