سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ عیدین سے متعلقہ احادیث کی کتاب ۔ حدیث 1600

عید کے دن مسجد میں کھیلنا اور خواتین کا کھیل دیکھنا

راوی: علی بن خشرم , ولید , اوزاعی , زہری , عروہ , عائشہ

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتُرُنِي بِرِدَائِهِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَی الْحَبَشَةِ يَلْعَبُونَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّی أَکُونَ أَنَا أَسْأَمُ فَاقْدُرُوا قَدْرَ الْجَارِيَةِ الْحَدِيثَةِ السِّنِّ الْحَرِيصَةِ عَلَی اللَّهْوِ

علی بن خشرم، ولید، اوزاعی، زہری، عروہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر سے میرے سامنے پردہ کر دیا اور میں حبشیوں کو مسجد میں کھیلتے ہوئے دیکھتی رہی۔ یہاں تک کہ خود ہی تھک کر ہٹ گئی۔ تم خود ہی اندازہ کرلو کہ جوان کم سن اور کھیل کود کی شوقین لڑکی کتنی دیر تک کھڑی رہ سکتی ہے۔ (یعنی کافی دیر کھڑی رہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں فرمایا کہ ہٹ جا بلکہ میں خود ہی کافی دیر بعد اکتا کر ہٹی۔)

It was narrated from ‘Urwah that he narrated from ‘Aishah that -Abu Bakr As-Siddiq entered upon her and there were two girls with herwho were beating the Duff .(incomplete)

یہ حدیث شیئر کریں