مذی نکلنے سے وضو ٹوٹ جانے سے متعلق
راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد , شعبہ , سلیمان , منذر , محمد بن علی , علی
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعَلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ قَالَ سَمِعْتُ مُنْذِرًا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ اسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمَذْيِ مِنْ أَجْلِ فَاطِمَةَ فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ فِيهِ الْوُضُوئُ
محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، سلیمان، منذر، محمد بن علی، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ کو شرم و حیاء محسوس ہوئی کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مذی خارج ہونے کے بارے میں مسئلہ دریافت کروں فاطمہ کی وجہ سے کیونکہ وہ میرے نکاح میں تھیں پس میں نے حضرت مقداد بن اسود کو حکم دیا کہ وہ یہ مسئلہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کر لیں۔ چنانچہ انہوں نے مسئلہ دریافت کرلیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس میں وضو ہے۔
It was narrated that ‘Ali said: “I felt too shy to ask the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about prostatic fluid because of Fatimah, so I told Al-Miqdad bin Al-Aswad to ask about it, and he (the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: ‘Perform Wudu’ for that.” (Sahih)