امام کا دوران خطبہ صدقہ دینے کی تلقین کرنا
راوی: قتیبہ , ابوالاحوص , منصور , شعبی , براء بن عازب
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ ثُمَّ قَالَ مَنْ صَلَّی صَلَاتَنَا وَنَسَکَ نُسُکَنَا فَقَدْ أَصَابَ النُّسُکَ وَمَنْ نَسَکَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَتِلْکَ شَاةُ لَحْمٍ فَقَالَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَقَدْ نَسَکْتُ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ إِلَی الصَّلَاةِ عَرَفْتُ أَنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ فَتَعَجَّلْتُ فَأَکَلْتُ وَأَطْعَمْتُ أَهْلِي وَجِيرَانِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْکَ شَاةُ لَحْمٍ قَالَ فَإِنَّ عِنْدِي جَذَعَةً خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ فَهَلْ تُجْزِي عَنِّي قَالَ نَعَمْ وَلَنْ تُجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ
قتیبہ، ابوالاحوص، منصور، شعبی، براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز عید الضحی کے بعد خطبہ میں فرمایا جو شخص ہماری اس نماز کی طرح پڑھے گا اور قربانی کرے گا (صرف) اسی کی (نماز اور) قربانی ہوگی۔ جس نے نماز سے قبل قربانی کی وہ صرف گوشت ہے۔ ابوبردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! واللہ! میں تو نماز سے قبل قربانی کر چکا۔ میں یہ کھانے کا دن سمجھا لہذا خود بھی کھایا ہمسائیوں کو بھی کھلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ تو صرف گوشت تھا۔ انہوں نے کہا میرے پاس چھ ماہ کا دنبہ ہے جو دو بکریوں سے بہتر ہے کیا اس سے قربانی ہو جائے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں! صرف تمہارے لئے تمہارے بعد کسی کے لئے نہیں۔
It was narrated that Jabir bin Samurah said: “I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم delivering the Khutbah standing up, then he sat down for a while and did not speak, then he stood up and delivered another Khubah. Whoever tells you that the Prophet delivered a Khutbah sitting do not believe him.” (Sahih).