حائضہ خواتین کا نماز کی جگہ سے علیحدہ رہنا
راوی: قتیبہ , سفیان , ایوب , محمد
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ لَقِيتُ أُمَّ عَطِيَّةَ فَقُلْتُ لَهَا هَلْ سَمِعْتِ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَتْ إِذَا ذَکَرَتْهُ قَالَتْ بِأَبَا قَالَ أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ فَيَشْهَدْنَ الْعِيدَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ وَلْيَعْتَزِلْ الْحُيَّضُ مُصَلَّی النَّاسِ
قتیبہ، سفیان، ایوب، محمد فرماتے ہیں کہ میں ام عطیہ سے ملا تو پوچھا کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ (ان کی عادت تھی کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کرتیں تو کہتیں میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جوان اور باپردہ خواتین کو (نماز عید) کے لئے نکالو کہ وہ مسلمانوں کی اجتماعی دعا اور بھلائی میں حصہ دار ہوں۔ لیکن حیض والی خواتین نماز کی جگہ سے الگ رہیں۔
It was narrated from Tha’labah bin Zahdam that ‘Ali appointed Abu Mas’ud over the people, then went out on the day of ‘Eid and said: ‘people, it is not part of the Sunnah to pray before the Imam.” (Hasan)