خوف کی نماز کا بیان
راوی: عبیداللہ بن فضالة بن ابراہیم , عبداللہ بن یزیدمقری , محمد بن عبداللہ بن یزید , حیوة , ابوالاسود , عروہ بن زبیر , مروان بن حکم , مروان بن حکم نے ابوہریرہ
أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ فَضَالَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ وَذَکَرَ آخَرَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ أَنَّهُ سَمِعَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ هَلْ صَلَّيْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ نَعَمْ قَالَ مَتَی قَالَ عَامَ غَزْوَةِ نَجْدٍ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلَاةِ الْعَصْرِ وَقَامَتْ مَعَهُ طَائِفَةٌ وَطَائِفَةٌ أُخْرَی مُقَابِلَ الْعَدُوِّ وَظُهُورُهُمْ إِلَی الْقِبْلَةِ فَکَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکَبَّرُوا جَمِيعًا الَّذِينَ مَعَهُ وَالَّذِينَ يُقَابِلُونَ الْعَدُوَّ ثُمَّ رَکَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَةً وَاحِدَةً وَرَکَعَتْ مَعَهُ الطَّائِفَةُ الَّتِي تَلِيهِ ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدَتْ الطَّائِفَةُ الَّتِي تَلِيهِ وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ مُقَابِلَ الْعَدُوِّ ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامَتْ الطَّائِفَةُ الَّتِي مَعَهُ فَذَهَبُوا إِلَی الْعَدُوِّ فَقَابَلُوهُمْ وَأَقْبَلَتْ الطَّائِفَةُ الَّتِي کَانَتْ مُقَابِلَ الْعَدُوِّ فَرَکَعُوا وَسَجَدُوا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ کَمَا هُوَ ثُمَّ قَامُوا فَرَکَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَةً أُخْرَی وَرَکَعُوا مَعَهُ وَسَجَدَ وَسَجَدُوا مَعَهُ ثُمَّ أَقْبَلَتْ الطَّائِفَةُ الَّتِي کَانَتْ مُقَابِلَ الْعَدُوِّ فَرَکَعُوا وَسَجَدُوا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ وَمَنْ مَعَهُ ثُمَّ کَانَ السَّلَامُ فَسَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَلَّمُوا جَمِيعًا فَکَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَتَانِ وَلِکُلِّ رَجُلٍ مِنْ الطَّائِفَتَيْنِ رَکْعَتَانِ رَکْعَتَانِ
عبیداللہ بن فضالة بن ابراہیم، عبداللہ بن یزید مقری، محمد بن عبداللہ بن یزید، حیوة، ابوالاسود، عروہ بن زبیر، مروان بن حکم، مروان بن حکم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خوف کی نماز ادا کی ہے؟ فرمایا ہاں! اس نے پوچھا کب؟ انہوں نے فرمایا غزوہ نجد میں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو ایک جماعت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صف آراء ہوگئی اور دوسری دشمن کے مقابلہ میں کھڑی رہی۔ ان کی پشت قبلہ رخ تھی۔ آپ نے تکبیر کہی۔ ان لوگوں نے بھی جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے اور ان لوگوں نے بھی جو دشمن کے مقابل تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا تو صرف اس جماعت نے ہی رکوع کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہی کے ساتھ سجدہ کیا اور ایک جماعت دشمن کے مقابلے میں کھڑی رہی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے تو وہ جماعت بھی کھڑی ہوئی اور دشمن کے مقابلے کے لئے چلی گئی۔ جب کہ دوسری جماعت جو دشمن سے برسرپیکار تھی آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح کھڑے تھے۔ وہ لوگ بھی کھڑے ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری رکعت کے رکوع اور سجود کئے ۔ انہوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رکوع اور سجود کئے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور وہ جماعت بیٹھ گئی۔ پھر سلام ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب لوگوں کے ساتھ سلام پھیرا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو دو رکعات ادا فرمائیں اور باقی دونوں جماعتوں نے ایک ایک رکعت ادا فرمائی۔
It was narrated from Jabir bin ‘Abdullah that the Messenger
of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم led them in offering the fear prayer. One row stood in front of him and another row stood
behind him. He led those who were behind in prayer, bowing once and prostrating twice, then they moved forward until they took the place of their companions, and the others
came and took their place, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم led them in prayer, bowing once and prostrating twice, then he said the Taslim, so the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم had prayed two Rak’ahs and they had prayed one. (Sahih)