خوف کی نماز کا بیان
راوی: عبیداللہ بن سعد بن ابراہیم , عمی , وہ اپنے والد سے , ابن اسحق , داؤد بن حصین , عکرمة , عبداللہ ابن عباس
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا عَمِّي قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَا کَانَتْ صَلَاةُ الْخَوْفِ إِلَّا سَجْدَتَيْنِ کَصَلَاةِ أَحْرَاسِکُمْ هَؤُلَائِ الْيَوْمَ خَلْفَ أَئِمَّتِکُمْ هَؤُلَائِ إِلَّا أَنَّهَا کَانَتْ عُقَبًا قَامَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ وَهُمْ جَمِيعًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَجَدَتْ مَعَهُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامُوا مَعَهُ جَمِيعًا ثُمَّ رَکَعَ وَرَکَعُوا مَعَهُ جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدَ مَعَهُ الَّذِينَ کَانُوا قِيَامًا أَوَّلَ مَرَّةٍ فَلَمَّا جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِينَ سَجَدُوا مَعَهُ فِي آخِرِ صَلَاتِهِمْ سَجَدَ الَّذِينَ کَانُوا قِيَامًا لِأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ جَلَسُوا فَجَمَعَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالتَّسْلِيمِ
عبیداللہ بن سعد بن ابراہیم، عمی، وہ اپنے والد سے، ابن اسحاق ، داؤد بن حصین، عکرمة، عبداللہ ابن عباس فرماتے ہیں کہ نماز خوف میں صرف دو سجدے تھے جیسے آج کل تمہارے محافظ تمہارے ان اماموں کے پیچھے ادا کرتے ہیں۔ الاّ یہ کہ وہ لوگ پیچھے ہٹتے اس طرح کہ پہلے ایک جماعت بلکہ سب لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہو جاتے اور ان میں سے ایک جماعت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سجدہ ادا کرتی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوتے تو سب کھڑے ہو جاتے پھر رکوع کرتے تو سب ساتھ رکوع کرتے پھر سجدہ میں جاتے تو صرف وہی لوگ ساتھ سجدہ میں جاتے جو پہلی رکعت میں کھڑے ہوئے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھتے تو وہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھ جاتے۔ جنہوں نے یہ رکعت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پڑھی تھی۔ پھر پہلی رکعت والے سجدہ کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھ جاتے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سب لوگ ایک ساتھ سلام پھیرتے۔
It was narrated from Salih bin Khawwat from one who had prayed the fear prayer with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم on the day of Dhat Ar Riqa’ that one group had formed a row behind him and another group faced the enemy. He led those who were with him in praying one Rak’ah, then he remained standing and they completed the prayer by themselves. Then they moved away and formed a row facing the enemy, and the other group came and he led them in praying the Rak’ah that was left for him, then he remained sitting while they completed the prayer by themselves, then he said the Taslim with them. (Sahih)