بہترین طریقہ سے وضو کر کے دو رکعات ادا کرنے والے کا اجر؟
راوی: موسی بن عبدالرحمن مسروقی , زید بن حباب , معاویہ بن صالح , ربیعة بن یزید الدمشقی , ابوادریس خولانی و ابوعثمان , جبیربن نفیر الحضرمی , عقبہ بن عامر
أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيُّ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ وَأَبِي عُثْمَانَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ يُقْبِلُ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ
موسی بن عبدالرحمن مسروقی، زید بن حباب، معاویہ بن صالح، ربیعة بن یزید الدمشقی، ابوادریس خولانی و ابوعثمان، جبیربن نفیر الحضرمی، عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اچھے طریقے سے وضو کرے اور پھر دو رکعات ادا کرے پورے خشوع و خضوع کے ساتھ متوجہ ہو کر (مطلب یہ ہے کہ اپنی توجہ ادھر ادھر نہ کرے بلکہ چہرہ قبلہ کی طرف پوری طرح سے متوجہ رکھے اور دل سے بھی توجہ رکھے اور لغو اور بیہودہ خیالات نہ لائے) تو ایسے شخص کے لئے جنت واجب ہو جائے گی۔
It was narrated that ‘Uqbah bin ‘Amir Al-Juhani said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Whoever performs Wudu and does it well, then prays two Rak’ahs in which his heart and face are focused, Paradise will be his.” (Sahih)