کتنے دن تک ٹھہر نے تک قصر کرنا جائز ہے؟
راوی: حمید بن مسعدة , یزید , یحیی بن ابواسحق , انس بن مالک
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ أَنْبَأَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ إِلَی مَکَّةَ فَکَانَ يُصَلِّي بِنَا رَکْعَتَيْنِ حَتَّی رَجَعْنَا قُلْتُ هَلْ أَقَامَ بِمَکَّةَ قَالَ نَعَمْ أَقَمْنَا بِهَا عَشْرًا
حمید بن مسعدة، یزید، یحیی بن ابواسحاق ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جانے کیلئے سفر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تک (مدینہ) واپس نہ لوٹے تب تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں دو رکعت ہی پڑھاتے رہے۔ راوی حدیث کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ مکرمہ میں قیام بھی کیا تھا؟ فرمایا ہاں! دس دن ٹھہرے تھے۔
Al-’Ala’ bin Al-Hadrami said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘The Muhajir may stay for three days after completing his rituals.” (Sahih)