جمعہ کے روز امام کو خیرات کرنے کی ترغیب دینا چاہئے
راوی: محمد بن عبداللہ بن یزید , سفیان , ابن عجلان , عیاض بن عبداللہ , ابوسعید خدری
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ جَائَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَلَّيْتَ قَالَ لَا قَالَ صَلِّ رَکْعَتَيْنِ وَحَثَّ النَّاسَ عَلَی الصَّدَقَةِ فَأَلْقَوْا ثِيَابًا فَأَعْطَاهُ مِنْهَا ثَوْبَيْنِ فَلَمَّا کَانَتْ الْجُمُعَةُ الثَّانِيَةُ جَائَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَحَثَّ النَّاسَ عَلَی الصَّدَقَةِ قَالَ فَأَلْقَی أَحَدَ ثَوْبَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَ هَذَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ فَأَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَةِ فَأَلْقَوْا ثِيَابًا فَأَمَرْتُ لَهُ مِنْهَا بِثَوْبَيْنِ ثُمَّ جَائَ الْآنَ فَأَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَةِ فَأَلْقَی أَحَدَهُمَا فَانْتَهَرَهُ وَقَالَ خُذْ ثَوْبَکَ
محمد بن عبداللہ بن یزید، سفیان، ابن عجلان، عیاض بن عبد اللہ، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص حاضر ہوا جو کہ خراب اور خستہ حالت میں تھا (یعنی وہ شخص میلے کپڑے پہنے ہوئے تھا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم نماز سے فارغ ہو گئے ہو؟ اس شخص نے عرض کیا نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم دو رکعت پڑھ لو اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسرے حضرات کو بھی اس کی جانب توجہ کرائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ دینے کی ترغیب دلائی انہوں نے کپڑے ڈالنا شروع کر دیئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کو ان میں سے دو کپڑے دے دئیے۔ جس وقت دوسرا جمعہ ہوا تو پھر وہ شخص حاضر ہوا اور اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو رغبت دلائی صدقہ کرنے کی۔ اس آدمی نے ان دو کپڑوں میں سے جو کہ آئندہ جمعہ میں اس کو ملے تھے ایک کپڑا رکھ دیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ابھی پچھلے جمعہ کو یہ پھٹے پرانے کپڑے پہنے ہوئے آیا تھا اس وجہ سے میں نے لوگوں کو اسے صدقہ کرنے کی ترغیب دی۔ لوگوں نے کپڑے دئیے جن میں سے دو کپڑے اسے دے دئیے اس مرتبہ یہ آیا تو میں لوگوں کو پھر صدقہ کی ترغیب دے رہا تھا اس پر اس نے بھی (انہی ہی میں سے) ایک کپڑا دے دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ڈانٹا اور فرمایا کہ اپنا کپڑا اٹھا لو۔
Abu Bakrah said: “I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم on the Minbar, and Al-Hasan was with him. He would turn to the people sometimes and turn to him (Al Hasan) sometimes, and he said: ‘This son of mine is a leader Sa and Allah may make peace between two large groups of Muslims through him.”