خاموش رہنے کے فضائل سے متعلق
راوی: اسحق بن ابراہیم , جریر , منصور , ابومعشر زیاد بن کلیب , ابراہیم , علقمہ , قرثع ضبی , سلیمان
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ زِيَادِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ الْقَرْثَعِ الضَّبِّيِّ وَکَانَ مِنْ الْقُرَّائِ الْأَوَّلِينَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ رَجُلٍ يَتَطَهَّرُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ کَمَا أُمِرَ ثُمَّ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّی يَأْتِيَ الْجُمُعَةَ وَيُنْصِتُ حَتَّی يَقْضِيَ صَلَاتَهُ إِلَّا کَانَ کَفَّارَةً لِمَا قَبْلَهُ مِنْ الْجُمُعَةِ
اسحاق بن ابراہیم، جریر، منصور، ابومعشر زیاد بن کلیب، ابراہیم، علقمہ، قرثع ضبی، سلیمان سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن حکم کے مطابق اپنے آپ کو پاک کرے پھر اپنے مکان سے نکلے اور نماز جمعہ میں حاضر ہو اور وہ خاموش رہے نماز ہونے تک تو اس کے اگلے جمعہ تک کے گناہ معاف ہوجائیں گے
It was narrated that Ihn ‘Umar said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم delivered a Khuthah and said: ‘When any one of you wants to go to Jumu’ah, let him perform Ghusl.” (Sahih)