سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 136

پانی کے چھڑکنے کا بیان

راوی: اسمعیل بن مسعود , خالد بن حارث , شعبہ , منصور , مجاہد , حکم بن سفیان

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا تَوَضَّأَ أَخَذَ حَفْنَةً مِنْ مَائٍ فَقَالَ بِهَا هَکَذَا وَوَصَفَ شُعْبَةُ نَضَحَ بِهِ فَرْجَهُ فَذَکَرْتُهُ لِإِبْرَاهِيمَ فَأَعْجَبَهُ قَالَ الشَّيْخُ ابْنُ السُّنِّيِّ الْحَکَمُ هُوَ ابْنُ سُفْيَانَ الثَّقَفِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

اسمعیل بن مسعود، خالد بن حارث، شعبہ، منصور، مجاہد، حضرت حکم بن سفیان سے روایت ہے کہ اس نے اپنے والد سے سنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت وضو فرماتے تو ایک چلو پانی لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی شرم گاہ پر چھڑک لیتے اس حدیث مبارکہ کی راوی حکم بن سفیان یا حضرت سفیان بن حکم ہیں۔ ان کے نام میں اختلاف ہے بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ یہ صحابی ہیں اور حضرت ابن عبدالبر نے فرمایا کہ اس سے بھی ایک حدیث منقول ہے جو کہ وضو سے متعلق ہے اور وہ روایت مضطرب ہے۔

It was narrated from Al Hakam, from his father, that when the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم performed Wudu he would take a handful of water and do this with it. Shu’bah described it: “He would sprinkle his private parts with it.” (Hasan) Shaikh Ibn As-Sunni said: “Al Hakam (one of the narrators) is Ibn Sufyan Ath-Thaqafi.

یہ حدیث شیئر کریں