سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 133

ہر نماز کے لئے وضو بنانا

راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد , شعبہ , عمرو بن عامر , انس

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ ذَکَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِإِنَائٍ صَغِيرٍ فَتَوَضَّأَ قُلْتُ أَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَنْتُمْ قَالَ کُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ مَا لَمْ نُحْدِثْ قَالَ وَقَدْ کُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوئٍ

محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، عمرو بن عامر، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک چھوٹا برتن پیش کیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے وضو فرمایا حضرت عمرو بن عامر نے عرض کیا میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ایک نماز کے لئے وضو فرماتے تھے؟ انہوں نے کہا جی ہاں میں نے عرض کیا اور تم؟ انہوں نے کہا ہم لوگ تو کئی نمازیں پڑھا کرتے تھے جس وقت تک وضو نہ ٹوٹتا تھا یا ایک ہی وضو سے کئی نمازیں پڑھا کرتے تھے۔

It was narrated from ‘Amr bin ‘Amir that Anas mentioned: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was brought a small vessel (of water) and he performed Wudu.” I said: “Did the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم perform Wudu’ for every prayer?” He said: “Yes.” He said: “What about you?” He said: “We used to pray all the prayers so long as we did not commit Hadath.” He said: “And we used to pray all the prayers with (one) Wudu.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں