سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 128

مسافر کے لئے موزوں پر مسح کرنے کی مدت کا بیان

راوی: قتیبہ , سفیان , عاصم , زر , صفوان بن عسال

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ قَالَ رَخَّصَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کُنَّا مُسَافِرِينَ أَنْ لَا نَنْزِعَ خِفَافَنَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ

قتیبہ، سفیان، عاصم، زر، صفوان بن عسال سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں کو حالت سفر میں رخصت اور سہولت عطا فرمائی کہ ہم اپنے موزے نہ اتاریں تین دن تین رات تک۔

It was narrated that Safwan bin ‘Assal said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم granted us a dispensation when traveling, allowing us not to take off our Khuffs for three days and three nights.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں