دونوں پاؤں کو ہاتھوں سے دھونے سے متعلق
راوی: محمد بن بشار , محمد , شعبة , ابوجعفر مدنی , ابن عثمان بن حنیف یعنی عمارة عبدالرحمان بن ابی قراد قیسی
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ يَعْنِي عُمَارَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْقَيْسِيُّ أَنَّهُ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأُتِيَ بِمَائٍ فَقَالَ عَلَی يَدَيْهِ مِنْ الْإِنَائِ فَغَسَلَهُمَا مَرَّةً وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ مَرَّةً مَرَّةً وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ بِيَمِينِهِ کِلْتَاهُمَا
محمد بن بشار، محمد، شعبہ، ابوجعفر مدنی، ابن عثمان بن حنیف یعنی عمارة حضرت عبدالرحمن بن ابی قراد قیسی سے روایت ہے کہ وہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پانی پیش کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتن جھکا کر پانی کو دونوں ہاتھوں پر ڈالا اور ایک مرتبہ دھویا پھر چہرہ اور ایک ایک بازو بھی دو مرتبہ دھوئے اور پھر دونوں ہاتھ دھوئے ایک ایک مرتبہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں ہاتھوں سے دونوں پاؤں کو دھویا۔
Al-Qaisi narrated that he was with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم on a journey, and some water was brought to him. He poured some onto his hands from the vessel and washed them once, then he washed his face and each arm once, and he washed his feet with both hands. (Sahih)