ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنا
راوی: اسماعیل بن مسعود , خالد , شعبہ , عمرو بن مرة , ابووائل
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ فِي رَکْعَةٍ قَالَ هَذًّا کَهَذِّ الشِّعْرِ لَقَدْ عَرَفْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَهُنَّ فَذَکَرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنْ الْمُفَصَّلِ سُورَتَيْنِ سُورَتَيْنِ فِي رَکْعَةٍ
اسماعیل بن مسعود، خالد، شعبہ، عمرو بن مرة، ابووائل سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن مسعود کے سامنے نقل کیا کہ میں نے مفصل کو (یعنی اس کی تمام سورتوں کو یعنی سورت حجرات سے لے کر آخر تک کی سورت کو) ایک ہی رکعت میں تلاوت کیا انہوں نے فرمایا کہ یہ تو شعر کی طرح جلدی جلدی پڑھنا ہوگیا اور میں ان سورتوں کو شناخت کرتا ہوں جو کہ ایک دوسرے کے مشابہ ہیں۔ جن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ساتھ شامل کر کے پڑھا کرتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے مفصل کی بیس سورتیں بیان فرمائیں اور ہر ایک رکعت میں دو دو سورت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھا کرتے تھے۔
It was narrated that ‘Abdullah bin As-Sa’ib said: “I was with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم on the day of the Conquest (of Makkah). He prayed in front of the Ka’bah. He took off his shoes and placed them to his left, and he started to recite Sarat Al-Mu’minan. When he reached the passage that mentions Musaand ‘Eisa, peace be upon them both, he started coughing, then he bowed.” (Sahih)