ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنا
راوی: اسحاق بن ابراہیم , عیسیٰ بن یونس , اعمش , شقیق , عبداللہ بن مسعود
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِنِّي لَأَعْرِفُ النَّظَائِرَ الَّتِي کَانَ يَقْرَأُ بِهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِشْرِينَ سُورَةً فِي عَشْرِ رَکَعَاتٍ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِ عَلْقَمَةَ فَدَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا عَلْقَمَةُ فَسَأَلْنَاهُ فَأَخْبَرَنَا بِهِنَّ
اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس، اعمش، شقیق، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام سورتوں سے واقف ہوں جو ایک دوسرے کے مشابہ ہیں اور وہ سورتیں بیس ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سورتوں کو دس رکعات میں پڑھا کرتے تھے۔ پھر انہوں نے حضرت علقمہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور اندر داخل ہوئے۔ اس کے بعد حضرت علقمہ باہر کی جانب نکلے۔ حضرت شقیق نے بیان فرمایا کہ ہم نے ان سے دریافت کیا ان سورت سے متعلق تو انہوں نے(ان سورتوں کا ) ذکر فرمایا۔
It was narrated from ‘Abdullah that a man came to him and said: “Last night I recited Al Mufassal in one Rak’ah.” He said: “That is like reciting poetry. But the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to recite similar Surahs, twenty Sàrahs from Al-Mufassal, those that start with Ha-Mim.” (Sahih)