سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سزاؤں کا بیان ۔ حدیث 990

کتنے مال کی چوری پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا

راوی: احمد بن صالح , وہب بن بیان , ابن سرح , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , عروہ , عمرۃ , عائشہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَوَهْبُ بْنُ بَيَانٍ قَالَا حَدَّثَنَا ح و حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةً وَعَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الْقَطْعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا

احمد بن صالح، وہب بن بیان، ابن سرح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عروہ، عمرۃ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ چور کا ہاتھ ایک دینار کے چوتھائی حصہ یا اس سے زائد کی چوری پر کاٹا جائے گا۔ احمد بن صالح کہتے ہیں کہ چوتھائی دینار یا اس سے زائد پر ہی کاٹا جائے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں