اللہ اور رسول سے جنگ کرنے کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , ثابت , قتادہ , حمید , انس بن مالک , ثابت قتادہ اور حمید نے انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ وَقَتَادَةُ وَحُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ذَکَرَ هَذَا الْحَدِيثَ قَالَ أَنَسٌ فَلَقَدْ رَأَيْتُ أَحَدَهُمْ يَکْدِمُ الْأَرْضَ بِفِيهِ عَطَشًا حَتَّی مَاتُوا
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، قتادہ اور حمید نے انس بن مالک سے اس حدیث کو روایت کیا ہے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ پس بیشک میں نے ان میں سے (عکل یا عرینہ کے سزا یافتہ لوگوں میں سے) ایک کو دیکھا کہ وہ پیاس کی شدت سے زمین کرید رہا تھا یہاں تک کہ وہ مر گئے۔