شراب اور مردار کی قیمت
راوی: مسلم بن ابراہیم , شعبہ , سلیمان بن ابی ضحی , مسروق
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ الْآيَاتُ الْأَوَاخِرُ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَهُنَّ عَلَيْنَا وَقَالَ حُرِّمَتْ التِّجَارَةُ فِي الْخَمْرِ
مسلم بن ابراہیم، شعبہ، سلیمان بن ابی ضحی، مسروق سے روایت ہے کہ جب سورت بقرہ کی آخری آیات نازل ہوئیں تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور ہمارے سامنے ان آیات کو پڑھا اور فرمایا کہ شراب کی تجارت حرام کر دی گئی۔