ترک کفار سے لڑائی کا بیان
راوی: جعفر بن مسافر تنسی , خلاد بن یحیی , بشیر بن مہاجر , عبداللہ بن بریدہ اپنے والد بریدہ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَدِيثِ يُقَاتِلُکُمْ قَوْمٌ صِغَارُ الْأَعْيُنِ يَعْنِي التُّرْکَ قَالَ تَسُوقُونَهُمْ ثَلَاثَ مِرَارٍ حَتَّی تُلْحِقُوهُمْ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ فَأَمَّا فِي السِّيَاقَةِ الْأُولَی فَيَنْجُو مَنْ هَرَبَ مِنْهُمْ وَأَمَّا فِي الثَّانِيَةِ فَيَنْجُو بَعْضٌ وَيَهْلَکُ بَعْضٌ وَأَمَّا فِي الثَّالِثَةِ فَيُصْطَلَمُونَ أَوْ کَمَا قَالَ
جعفر بن مسافر تنسی، خلاد بن یحیی، بشیر بن مہاجر، حضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی حدیث میں فرمایا کہ تم لوگ قتال کرو گے ایسی قوم سے جو چھوٹی آنکھوں والی ہوگی یعنی ترکوں سے۔ تم انہیں تین مرتبہ ہانکو گے یہاں تک کہ انہیں جزیرة العرب سے جاملاؤ گے پس پہلی مرتبہ ہانکنے میں جو ان میں سے بھاگ جائے گا وہ نجات پا جائے گا۔ دوسری مرتبہ میں بھی بعض نجات پاجائیں گے اور بعض ہلاک ہوجائیں گے جبکہ تیسری مرتبہ بھی سب کے سب جڑ سے اکھاڑ دئیے جائیں گے۔