قتل ہونے میں کیا امید کی جائے
راوی: مسدد , عمربن عبید , محمد بن علاء , ابوبکر یعنی ابن عیاش , مسدد , یحیی , سفیان , احمد بن ابراہیم , عبداللہ بن موسی , زائدہ احمد بن ابراہیم , عبیداللہ بن موسی , فترمغنی , عاصم , عبداللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدٍ حَدَّثَهُمْ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا زَائِدَةُ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ فِطْرٍ الْمَعْنَی وَاحِدٌ کُلُّهُمْ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنْ الدُّنْيَا إِلَّا يَوْمٌ قَالَ زَائِدَةُ فِي حَدِيثِهِ لَطَوَّلَ اللَّهُ ذَلِکَ الْيَوْمَ ثُمَّ اتَّفَقُوا حَتَّی يَبْعَثَ فِيهِ رَجُلًا مِنِّي أَوْ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمُ أَبِي زَادَ فِي حَدِيثِ فِطْرٍ يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا کَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا وَقَالَ فِي حَدِيثِ سُفْيَانَ لَا تَذْهَبُ أَوْ لَا تَنْقَضِي الدُّنْيَا حَتَّی يَمْلِکَ الْعَرَبَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي قَالَ أَبُو دَاوُد لَفْظُ عُمَرَ وَأَبِي بَکْرٍ بِمَعْنَی سُفْيَانَ
مسدد، عمربن عبید، محمد بن علاء، ابوبکر یعنی ابن عیاش، مسدد، یحیی، سفیان، احمد بن ابراہیم ، عبداللہ بن موسی، زائدہ احمد بن ابراہیم ، عبیداللہ بن موسی، فترمغنی، عاصم، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا کے ختم ہونے میں ایک دن بھی باقی ہوگا۔ زائدہ نے فرمایا کہ اللہ اس دن کو اتنا لمبا کر دیں گے یہاں تک کہ ایک آدمی مجھ سے یا فرمایا کہ اہل بیت میں سے بھیجیں گے جس کا نام میرے نام سے اور جس کے باپ کے نام میرے باپ کے نام سے مطابقت رکھتا ہوگا۔ فطر نے اپنی حدیث میں فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ زمین کو عدل وانصاف سے بھر دیں گے جیسے وہ ظلم وجور سے بھردی گئی تھی جبکہ سفیان نے اپنی روایت میں فرمایا کہ دنیا جائے گی نہیں یاختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ملک عرب کا مالک میرے اہل بیت میں سے ایک شخص ہوجائے گا جس کا نام میرے نام کے مطابق ہوگا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ابوبکر بن عیاش اور عمر بن عبید کے الفاظ سفیان ہی کی طرح ہیں۔
Narrated Abdullah ibn Mas'ud:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: If only one day of this world remained. Allah would lengthen that day (according to the version of Za'idah), till He raised up in it a man who belongs to me or to my family whose father's name is the same as my father's, who will fill the earth with equity and justice as it has been filled with oppression and tyranny (according to the version of Fitr). Sufyan's version says: The world will not pass away before the Arabs are ruled by a man of my family whose name will be the same as mine.